جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

چھٹیوں پر جانے والے پاکستانیوں کی کنفرم سیٹوں میں PIAکا ردوبدل

datetime 24  اگست‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ سے چھٹیوں پر پاکستان جانے والوں کی واپسی کی کنفرم سیٹوں پر بھیPIAنے بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنا شروع کردی ہے لوگوں کو اس بات پر مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی سیٹوں کی تاریخوں کو تبدیل کروالیں اور قبل از وقت واپس چلے جائیں۔ مانچسٹر سے پاکستان جانے والے کئی خاندانوں نے جنگ لندن کو بتایا ہے کہ PIA والے ان کو دو ہفتے پہلے ہی واپس بھیجنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں مانچسٹر کے ایک پاکستانی سید سلیم حسین نے بتایا کہ انہوںنے لاہور میںبچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لئے PIAکے ذریعے سفر کیا تھا اور ان کی واپسی کی کنفرم سیٹیں26 اگست کی تھیں۔ مگر PIA والوں نے انہیں ایک ہفتے بعد ہی کہہ دیا کہ ان کی سیٹیں14 اگست کیلئے کنفرم کردی ہیں۔اس لئے وہ دو ہفتے پہلے ہی چھٹیاں ختم کرکے واپس چلے جائیں۔ روزنامہ جنگ کے صحافی آصف ڈارکے مطابق اس پر انہوں نے حکام سے شدید احتجاج کیا ۔ جس کے بعد ان کو 28 اگست کی سیٹیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آغاز میں بچوں کے سکول کھل رہے ہیں۔ ان کا سکولوں میںہونا ضروری ہے۔ اس لئے انہوںنے 26 اگست کی سیٹیں بک کرارکھی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ کئی خاندانوںکو اگرانہوں نے قبل ازوقت جانے کی حامی نہ بھری تو ان کی ٹکٹس ختم ہوجائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جن کو کئی ہفتے بعد کی سیٹیں دی جارہی ہیں۔ اس سے ان کے بچوں کے سکولوں کا حرج ہوگا اور خود ان کی ملازمتیں خطرے میں پڑجائیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی ہیڈ کوارٹرز والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حج آپریشن کی وجہ سے سٹیوں میں ردِ و بدل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ PIAکے طیاروں کو حج پروازوں پر لگانے سے لوگوں کی سیٹوں میں معمولی ردو بدل کیا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان جانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے سیٹیں کنفرم کروا رکھی ہیں اس لئے ان کو تبدیلی نہیں کیا جاسکتا۔ اگر PIAنے حج پروازیں چلانی تھیں تو ان کی سٹیوں کو کنفرم کیوں کیا تھا۔ مانچسٹر کے ٹریول ایجنٹ چوہدری عبدالحمید نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ سید سلیم حسین کی واپس کی سیٹیں 26 اگست کی کنفرم تھیں مگر پی آئی اے نے اب احتجاج کے بعد 28 اگست کی ہیں، دریں اثناء اتوار کے روز مانچسٹر ائر پورٹ پر پاکستان جانے والے مسافروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں بتایا گیا کہ انہیں پاکستان لے جانے والی پرواز اسلام آبادسے مانچسٹر نہیں پہنچ سکیں۔ اس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور وہ رودھوکر واپس چلے گئے۔ اس صورتحال پر تبصرے کے لئے PIA سے رابطہ کیا گیا تاہم کسی سے بات نہ ہوسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…