نیویارک(نیوزڈیسک)معدنی تیل کے ذخائر میں بے پناہ اضافے کے باعث تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہونے لگیں ۔ نیویارک کے تجارتی مرکز میں امریکی تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 040.8 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ گزشتہ ساڑھے چھ سالوں میں تیل کی یہ کم ترین قیمت ہے۔ ادھر لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 47.16 ڈالر ہو گئی ہے، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں1.65 ڈالر کم ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل سے نیچے تک چلی جائے گی۔