اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئندہ ماہ سے پٹرول سستا ہوگا یہ تو سب کو ہی معلوم ہے مگر کتنا سستا ہوگا اس کے بارے میں ابہام پایاجاتاہے ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے . پیٹرول چھ روپے 35 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونےکا امکان ہے۔ذرائع نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرول چھ روپے 35 پیسے .ہائی اوکٹین آٹھ روپے دس پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 90 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے مٹی کا تیل تین روپے سولہ پیسےاور لائٹ ڈیزل تین روپے سینتیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔معدنی تیل کے ذخائر میں بے پناہ اضافے کے باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ نیویارک کے تجارتی مرکز میں امریکی تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 040.8 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ گزشتہ ساڑھے چھ سالوں میں تیل کی یہ کم ترین قیمت ہے۔ ادھر لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 47.16 ڈالر ہو گئی ہے، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں1.65 ڈالر کم ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل سے نیچے تک چلی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں