کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے پنجاب اور سندھ میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ رواں سال خریف کی فصلوں کا ہدف حاصل نہیں کیاجسکے گا ، وزارت خوراک کے مطابق ملک میں سیلاب اور مون سون کی بارشوں کے باعث سندھ میں خریف کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اعداد وشمار کے مطابق تہتر لاکھ ایکٹر پر کپاس ، ستر لاکھ ایکڑ پر چاول ارتیس لاکھ ایکڑ پر کھڑی گئے کی فصل کو نقصان پہنچا ۔ زرعی ماہرین کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث بیس ارب روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوئیں ہیں ۔ روان سال نہ صرف فصلوں کا پیدوار ہدف کا حصول مشکل ہوگا بلکہ دیگر اجناس کی مجموعی پیداوار پر بھی منفی اثر پڑیگا ۔