جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا انڈونیشیا سے تجارت میں خسارہ200فیصد بڑھ گیا

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے تجارتی خسارے میں 200فیصد اضافے کے بعد انڈونیشیا سے ترجیحی تجارتی معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تجارتی خسارہ کم کرنے کے سلسلے میں انڈونیشی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی پہلے سے زیادہ رسائی کیلیے کوششوں کی جائیں گی۔ وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت نے 5 سال میں واحد مسلم ملک انڈونیشیا سے کیے گئے ترجیحی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے تجارتی خسارے میں200 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
2009-10 میں پاکستان کی انڈونیشیا کو برآمدات 7کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 64 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں، پاکستان کا انڈونیشیا سے تجارتی خسارہ 56کروڑ سے زائد تھا، انڈونیشیا سے تجارتی معاہدے کے بعد اب پاکستان کا تجارتی خسارہ ڈیرہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اس وقت پاکستان کی برآمدات 12کروڑ 31لاکھ ڈالر ہیں جبکہ درآمدات 1 ارب 58کروڑ سے زائد ہوگئی ہیں، تجارتی خسارے کی بنیادی وجہ انڈونیشیا سے بڑی مقدار میں پام آئل کی درآمد ہے، پاکستان نے 1.9 ارب ڈالر مالیت کا 2.9 ملین ٹن پام آئل درآمد کیا، پام آئل کی مجموعی ملکی درآمدات کا 52 فیصد انڈونیشیا سے درآمد کیا گیا، پام آئل پکانے کے تیل اور دیگر اشیا صرف کے لیے خام مال کی حیثیت رکھتا ہے۔پام آئل کی ارزاں نرخوں پر دستیابی پیداواری لاگت میں کمی پر منتج ہوئی اور صارفین مستفید ہوئے ہیں، تجارتی خسارہ کم کرنے اور انڈونیشیا کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں وزارت تجارت نمائشوں، تجارتی میلوں اور کاروباری وفود جیسی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…