لاہور(نیوزڈیسک)حکومت نے توانائی منصوبوں میں تاخیر کے خدشے کے پیش نظر پاور پروکیورمنٹ ایجنسی کے قیام پر غور شروع کر دیا جو توانائی منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔اکنامک افئیر ڈویڑن نے توانائی منصوبوں میں تاخیر کو روکنے کیلئے پاور پروکیورمنٹ ایجنسی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ، اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایجنسی کے قیام میں خدمات دینے کی پیشکش بھی کی ہے،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے 185منصوبوں پرکام جاری ہے جس کیلئے 27ارب 86کروڑ ڈالر فراہم کئے گئے تھے تاہم فراہم کردہ رقم میں سے صرف 9 ارب 14کروڑ ڈالر استعمال کئے جاسکے ہیں۔دوسری جانب غیرملکی امداد کی مد میں 15ارب 15کروڑ ڈالر وصول ہوئے جس میں سے صرف 3ارب 59کروڑ ڈالر ہی استعمال ہوئے ہیں۔