اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گی اہے ، سرمایہ کاری پانچ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ اضافے سے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری تین سو چھ فیصد اضافے سے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، گذشتہ مالی سال جولائی میں ایک کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ، جولائی دوہزار پندرہ میں چین کی جانب سے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ، چین نے گذشتہ ماہ پانچ کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ، متحدہ ارب امارات نے ایک کروڑ تین لاکھ ڈالر ، اٹلی نے ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر جبکہ ندر لینڈ کی جانب سے نوے لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ۔