جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ نے اشیا پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اختیار صوبوں کو دینے کا مطالبہ کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ نے اشیا پر سیلز ٹیکس عائد کرنے اور وصول کرنے کا اختیار بھی صوبوں کو دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔حکام کے مطابق صوبہ سندھ کے اس مطالبے پرقومی مالیاتی کمیشن کے دوسرے ورکنگ گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، ورکنگ گروپ کا اجلاس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین و ممبر قومی مالیاتی کمیشن سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ سید مظفر شاہ، سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ، بلوچستان کے ممبر قیصر بنگالی کے علاوہ سندھ اور پنجاب ریونیو اتھارٹیز کے چیئرمین سمیت چاروں صوبوں اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق اجلاس کے دوران صوبہ سندھ نے اشیا کے شعبے پر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سینٹرمانڈوی والا نے ورکنگ گروپ کی سفارشات کے حوالے سے کہا کہ ورکنگ گروپ نے تجویز دی ہے کہ اشیا کے شعبے پرسیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو منتقل کی جائے، صوبے وصول شدہ ٹیکسز کو وفاقی حکومت کے سپرد کرسکتے ہیں جسے وفاقی حکومت قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو واپس منتقل کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ کی سفارشات کے مطابق وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ وصولی کرنے والے صوبوں کواضافی مراعات سے نواز سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے سندھ کے مطالبے کی حمایت کی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے اجرا میں سنجیدہ نہیں ہے، وفاقی حکومت کی وجہ سے ورکنگ گروپ کا اجلاس دوبارملتوی ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کواین ایف سی ایوارڈ میں دی گئی ایک سال کی توسیع غیرقانونی ہے، وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ پر فوری طور پر اجلاس بلائے اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ میں دی گئی ایک سال کی توسیع کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو وسائل منتقل کرے کیونکہ وفاقی حکومت اٹھارویں ا?ئینی ترمیم پر عمل درا?مد نہیں کررہی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…