جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آر نے کسٹمز وآئی آر ڈیٹا یکجا کرنے کی حکمت عملی بنالی

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے محکمہ کسٹمز اوران لینڈ ریونیوسروس کے ڈیٹا کو یکجا کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جس کے لیے وی بوک خودکارسسٹم میں درآمد کنندگان اور درآمدی کنسائنمنٹس کی دستاویزات کی تفصیلات ومعلومات کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں، وی بوک سسٹم میں ان نئی تبدیلیوں کے بعد محکمہ کسٹمز کے افسران کو سسٹم میں گڈزڈیکلریشن میں نامکمل معلومات کی صورت میں ذمے دار قراردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریفارم اینڈ آٹومیشن (کسٹمز) نے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا ہے جس کے تحت کسٹمز ایسیسنگ آفیسر، پرنسپل اپریزر، اسسٹنٹ یا ڈپٹی کلکٹر کو گڈزڈیکلریشن میں دی گئی معلومات کے حوالے سے ذمے دار ٹھہرایاگیا ہے، نئی تبدیلی کی تحت وی بوک سسٹم میں گڈزڈیکلریشن (جی ڈی) کی تکمیل کے وقت کسٹمزافسران یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ گڈزڈیکلریشن میں قوانین، درا?مدی پالیسی اوردیگر متعلقہ قوانین کے تحت ضروری معلومات درج کی گئی ہیں۔
کسٹمز افسران کے مطابق یہ اقدام اس لیے بروئے کار لایاگیاہے کہ نامکمل معلومات کی وجہ سے درآمد کنندگان یا کلیئرنگ ایجنٹس کسی بھی مس ڈیکلریشن یا ٹیکس چوری کے کیس کی واضح نشاندہی کے باوجود بچ نکلتے ہیں جبکہ کسٹمز افسران بھی اپنی ذمے داریوں سے بری الذمہ ہوجاتے ہیں، ان لینڈ ریونیوسروس اور محکمہ کسٹمز کی معلومات کے جمع کرنے کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھ چکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد درآمد کنندہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوتے اور ان کی قابل ٹیکس آمدنی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی دشوار ہوتا ہے، اس سے قبل سابق ممبرکسٹمز محمدرمضان بھٹی جنہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی امن وامان کیس میں کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ آن لائن سسٹم میں نامکمل معلومات کی وجہ سے کئی ٹیکس دہندہ ٹیکس نیٹ میں نہیں آسکتے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…