اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تجارت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ایرانی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر بات کی جائے گی ۔اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ، جس کے پیش نظر ایرانی وزیر تجارت کی سربراہی میں ایک تجارتی وفد پچیس اگست کو پاکستان کا پہنچے گا ، دورے کے دوران وفد پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا، جس میں آزاد تجارتی معاہدے کے تحت تجارت اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاجائے گا، ایران سے درآمدی بجلی کے معاہدے پر بھی بات کی جائے گی ۔واضح رہے دونوںممالک باہمی تجارت کے فروغ کیلئے پانچ سالہ تجارتی منصوبے کیلئے بھی رضامند ہیں ۔ جس کے ذریعے دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائیگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں