نیویارک(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ تیل کی زیادہ سپلائی ہے۔پاکستان میں عالمی منڈی میں ہونیوالی بڑی کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں واضح تبدیلی کا امکان ہے اگرحکومت نے اپنا اور کمپنیوں کامارجن نہ بڑھایا تو عوام کو تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی کرکے بڑا ریلیف دیاجاسکتاہے۔آئندہ ماہ ستمبرکے آغازمیںہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔امریکی آئل مارکیٹ میں ستمبر کے لیے خام تیل کے سودے فی بیرل 41 ڈالر 35 سینٹ میں طے پائے۔ مارچ 2009 کے بعد یہ فی بیرل تیل کی سب سے کم قیمت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں