کراچی (نیوز ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کیلئے ائیرپورٹ چارجز میں58فیصداضافہ کردیا جبکہ بیرون ملک سفرکرنے والے مسافروں پر یہ اضافہ50فیصد تک کیا گیا۔
بین الاقوامی فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرنیوالے مسافروں سے ائیرپورٹ چارجز 1000روپے کے اضافے کے ساتھ 3000،اکانومی کلاس پر500روپے اضافے کے ساتھ 1500 ،اندرون ملک سفر کرنے والے اکانومی کلاس کے مسافرپر 200 اضافے کے ساتھ 500روپے کردیا ہے۔علاوہ ازیں انفراسٹرکچر چارجز 20روپے اضافے کے ساتھ 1030روپے اور سیکیورٹی چارجز 1030روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے منیجر راشد حسین نے کہا کہ ائرپورٹ پر ٹرالیاں ،وہیل چیئر ،پورٹر سمیت متعدد سروسز مفت لینے کے باوجود لوگ ٹیکس دینے سے گریزاں ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ائیرپورٹ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا مزید اضافہ
16
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں