اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) موبائل بیلنس پرٹیکس کے نام پر دنیا کی انوکھی کٹوتی ، بھارت میں 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرانے پر 18 روپے کٹتے ہیں بنگلہ دیش 10 کا ٹکا کٹتا ہے ۔ برطانیہ میں کارڈ لوڈ کرانے پر ٹیکس تو دور کی بات ہے الٹا بعض اوقات اضافی بیلنس مل جاتا ہے نیپال میں بیلنس تو پورا ملتا ہے مگر صارف دوکاندار کو 10 روپے اضافی ادا کرتا ہے ۔ دوبئی میں سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ۔ سعودی عرب میں بھی بیلنس ریچارج کرنے پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا ۔ آئرلینڈ کے رہائشی خوش قسمت ہے کہ وہاں پر کارڈ پر ریچارج کرانے پر کوئی ٹیکس نہیں بلکہ الٹا بیلنس لوڈ کرانے پر اضافی بیلنس مل جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 100 روپے کے کارڈ پر 24 روپے کٹ جاتے ہیں ۔