جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک مارکیٹس کی ڈی میوچلائزیشن کا عمل جلد مکمل کرنیکی ہدایت

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی )کو ہدایت کی ہے کہ فریقین کی مشاورت سے اسٹاک مارکیٹس کی ڈی میوچلائزیشن کاعمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔
یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں چیئرمین ایس ای سی پی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے سال 2008 کے بحران کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ کے بارے میں تفصیلی طور پر ا?گاہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین ایس ای سی پی کو ہدایت کی اس رپورٹ کو جلد جاری کیا جائے اور پبلک کیا جائے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں وزیر خزانہ کو اسٹاک ایکس چینجز کی ڈی میوچلائزیشن، 2008 کے اسٹاک ایکس چینج بحران کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کو بتایا کہ اسٹاک ایکس چینجزکو اسٹریٹجک انویسٹرز، عوام اور مقامی مالیاتی اداروں کے بلاک شدہ اکاو¿نٹس میں پڑے شیئرز 25 اگست تک فروخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کیونکہ اسٹاک ایکس چینجز کارپوریٹائزیشن، ڈی میوچلائزیشن اینڈ انٹیگریشن ایکٹ 2012 کے تحت اسٹاک ایکس چینجز کے لیے بلاک شدہ اکاو¿نٹس میں پڑے شیئرز میں کچھ شیئرز کی فروخت لازمی ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کو بتایا کہ ملکی اسٹاک ایکس چینجز اسٹریٹجک انویسٹرز، عوام اور مقامی مالیاتی اداروں کے بلاک شدہ اکاو¿نٹس میں پڑے شیئرز کی نیلامی و فروخت کے لیے مختلف مختلف بین الاقوامی اسٹاک ایکس چینجز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے ٹیکنیکل سطح پر بھی باہمی مشاورت جاری ہے لیکن ابھی تک کچھ ٹھوس نتائج سامنے نہیں ا?ئے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی بھی کاو¿نٹر پارٹ کی جانب سے کوئی سنجیدہ وعدہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اسٹاک ایکس چینجز کی ڈی میوچلائزیشن اور انٹیگریشن کے رجحان کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…