کراچی (نیوزڈیسک) اضافی ٹیکسوں سے بچنا ہے تو ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں ۔ ایف بی آر نے نیا فارم متعارف کرا دیا ہے ، اب عوام باآسانی انٹرنیٹ پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے جان چھڑائیں ۔ عوام کے لئے ہے بڑی خبر ، اگر آپ اضافی ٹیکسوں سے بچنا چاہتے ہیں تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ایف بی آر نے کر دیا ہے آپ کی پریشانی کو کم اور متعارف کروا دیا ہے ایک نیا فارم ۔ نئے فارم میں تبدیلیاں تاجروں اور پیشہ ور تنظیموں کی گذارشات کے بعد کی گئی ہیں ۔ پانچ لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار طبقے لئے تو ایک آسانی یہ ہے کہ وہ الیکٹرونک یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ٹیکس ریٹرن 31 اگست تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ کمپنیاں اپنے ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کروا سکتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تنخواہ دار طبقے اور کمپنیوں سے بینکنگ ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا ۔ اس وقت میں ملک میں 1 فیصد سے بھی کم افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جبکہ موجودہ مالی سال میں حکومت نے 32 سو ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا ہے ۔ –