لاہور(نیوزڈیسک) تاجروں نے پورامکمل جام کرنے کاپیغام دے دیا،حکومت سخت پریشان ہوگئی انجمن تاجران پاکستان نے ودہولڈنگ ٹیکس کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا۔صدرانجمن تاجراں خواجہ شفیق نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تاجروں میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 21اگست کوملک بھرمیں ایف بی آرکے ریجنل دفاترکاگھیراﺅ کیاجائے گااوراگرمطالبات منظورنہ ہوئے تواگست کے آخرمیں ایف بی آرکے ہیڈآفس کا گھیراﺅ کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام تاجر36رکنی کمیٹی کے فیصلوں کے تابع ہونگے اوراس وقت تاجروں کے تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں تاجروں کے مختلف دھڑوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں خالد پرویز، خواجہ شفیق، نعیم میر ، حاجی پرویز، اشرف بھٹی سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف اٹھارہ اگست کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر تاجروں کے اتحاد اور آئندہ کے فیصلوں کیلئے چھتیس رکنی سپر یم کونسل قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ –
تاجروں نے حکومت کوایک بارپھرسخت پیغام دے دیا
15
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں