جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس نہ دینے والے الیکٹرونکس ڈیلرز کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیونے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں تیزکرتے ہوئے ٹیکس نہ دینے والے الیکٹرونکس ڈیلرز کیخلاف بھی مربوط مہم شروع کی ہے۔انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ اطلاع ملی ہے کہ الیکٹرونکس ڈیلرز کی ایک بڑی تعدادٹیکس چوری میں ملوث ہے، یہ لوگ الیکٹرونکس سامان کے بڑے اسٹوروں کے مالک ہونے کے باوجودسامان کے حساب کتاب میں ہیرا پھیری اور غلط ٹیکس گوشوارے جمع کراکے ٹیکس سے بچ جاتے ہیں۔الیکٹرونکس ڈیلرزکی آمدنی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹیکس گوشواروں میں بیان کی گئی آمدنی اور منافع حقیقی فروخت سے مطابقت نہیںرکھتی، یہ ڈیلر ٹیکس سے بچنے کیلئے غلط سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سمیت مختلف طریقے استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ الیکٹرونکس سامان کے بیشتر ڈیلر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…