کراچی(نیوزڈیسک).سوئی سدرن گیس کمپنی نے 4 لاکھ میٹر بنانے کا سودا جان بوجھ کر چھوڑ دیا اور بولی میں شرکت نہیں کی۔ سوئی سدرن کی اس عدم دلچسپی پر 2 ارب روپے کا سودا غیر ملکی کمپنی کو مل گیا۔بولی چھوڑنے کے باعث سوئی سدرن 16 کروڑ کے منافع سے محروم ہوگئی۔ سوئی سدرن کی تقریباً 2 ارب روپے کی بولی میں پراسرار عدم شرکت کی وجہ سے 4لاکھ میٹرز کی تیاری کا کنٹریکٹ غیرملکی کمپنی کو مل گیا۔ سوئی سدرن اندازاً 16کروڑ روپے منافع سے محروم ہوئی۔سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ قانوناً کنٹریکٹ ہمارا تھا، احتجاجاً بولی میں شریک نہیں ہوئے، یہ کیسا احتجاج تھا کہ سوئی سدرن نے معاملہ کہیں اُٹھانے کی زحمت نہیں کی؟