اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے سیاسی محاذکے بعد بینک ٹرانزایکشنز پرنافذکئے جانے والے ٹیکس کے بارے میں پھرتاجروں نے میدان میں آنے کافیصلہ کیاہے ۔آل کراچی تاجراتحاد کے رہنماءعتیق میرکے مطابق تاجروں میں اتحاد کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عتیق میرنے کہاکہ پاکستان بھرکے تاجروں کااجلاس ہفتہ کے روز لاہورمیں ہوگاجس میں بینکوں میں لین دین کے معاملات پرٹیکس کے نفاذ کے بارے میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تاجروں میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ بینکوں سے لین دین پرٹیکس کی شرح حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے کم کی ہے اس کے دائرے میں بہت کم تاجرآتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھرکے تاجرٹیکس اداکررہے ہیں اورتاجروں کے لئے مختلف شرح سے ٹیکس کانفاذکوئی اچھااقدام نہیں ہے بلکہ اس سے ملک میں مہنگائی اورمہنگائی میں بے روزگاری بڑھ جائیں گے ۔