اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد 44 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 14  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) خام تیل کی عالمی قیمت میں استحکام اور نچلی قیمتوں پر مستحکم کمپنیوں کے حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاو¿ کے بعد دوبارہ تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی36900 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، 52.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں12 ارب57 کروڑ50 لاکھ5 ہزار721 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات اورنچلی قیمتوں میں مختلف کمپنیوں کے حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ کا مورال بلند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر5.58 پوائنٹس کی مندی اورایک موقع پر160 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی، کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیزاور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر59 لاکھ44 ہزار920 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے15 لاکھ 14 ہزار596 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے48 لاکھ33 ہزار 692 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے1 لاکھ89 ہزار397 ڈالرکا انخلا کیا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 44.56 پوائنٹس کے اضافے سے35937.33 اور کے ایم ا?ئی 30 انڈیکس69.31 پوائنٹس کے اضافے سے 69729.03 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس38.56 پوائنٹس کی کمی سے 22111.72 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت5.58 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر38 کروڑ72 ہزار 120 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار403 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں210 کے بھاو¿ میں اضافہ، 173 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…