بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا نے پنجاب سے زر تلافی کے 119ارب روپے مانگ لئے

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی نے 1991کے سندھ طاس معاہدہ کے تحت پنجاب سے آبی زر تلافی کے 119ارب روپے مانگ لئے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حصے کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے میں منصوبے شروع کئے جائیں اسمبلی اجلاس کے دوران جے یو آئی کے زرین گل کی تحریک التواءمتفقہ طور پر بحث کیلئے منظور ہوئی تحریک التواءپیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے آزادی سے قبل بھی اس خطے میں تنازعہ چلا آرہا تھا اور قیام پاکستان کے بعد بھی متعدد معاہدے کئے گئے جس میں آخری معاہدہ 1991میں سندھ طاس معاہدے کی صورت میں سامنے آیا اس معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا کا مجموعی آبی وسائل کا 14فیصد حصہ بنتا ہے تاہم خیبر پختونخوا وسائل نہ ہونے کے باعث صرف آٹھ فیصد پانی استعمال کررہا ہے اور صوبے کا باقی پانی پنجاب اور سندھ کے زیر استعمال ہے سندھ طاس معاہدے سے لے کر اب تک پنجاب اور سندھ نے صوبے کا جو پانی استعمال کیا ہے اس کی مالیت 119ارب روپے تک پہنچ گئی ہے لیکن پنجاب خیبر پختونخوا پانی کے استعمال کے باوجود آبی زر تلافی نہیںکر رہا ہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جواب میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت یہ مسئلہ پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھائے گی اور وہاں سے جواب آنے کے بعد اسمبلی میں اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…