جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی سب سے لمبی نان سٹاپ فلائٹ اڑان بھرنے کو تیار

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف فضائی کمپنی امارات ایئر لائن نے دبئی سے پاناما سٹی تک دنیا کی پہلی لمبی اور نان سٹاپ پرواز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جس کا دورانیہ 17گھنٹے اور 35منٹ ہوگا، اس سروس کا مقصد پانا ما اور متحدہ عرب امارات کے درمیان درآمداتی اور برآمداتی اشیاءکی فراہمی کو فوری اور آسان بنانا ہے ،پاناما ملک کے آبادی کے لحاظ سے بڑے اور دارالحکومت شہر پاناما کیلئے یہ فلائٹ روزانہ کی بنیاد پر شروع کی جارہی ہے جس میں 3درجے کی بکنگ کی سہولت موجود ہوگی ، بتائی گئی تفصیل کے مطابق جہاز 15ٹن کے قریب کارگو سامان لے جانے کی سہولت بھی فراہم کرے گا ،اس پرواز کے زریعے پاناماکو ترسیل کی جانے والی درآمدی اشیا ءمیں جراحی آلات، لوہے اور سٹیل کے راڈز، مشینری سمیت الیکٹرانکس کا سامان شامل ہوگا ،سروس کیلئے پاناما کے ٹوکومین انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو استعمال کیا جائےگا ، چیئر مین دبئی سول ایو ی ایشن شیخ احمد بن سعید المکتوم نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی معاشی مرکز دبئی سے وسطی امریکہ کے اندر پاناما کیلئے ہمارے مسافروں کو ایک آسان منزل مل سکے گی جس سے جنوبی افریقہ کے شمالی حصے تک بھی رسائی ممکن ہوپائے گی ،انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پہلی کمرشل پرواز کا آغاز ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے جس میں فرسٹ کلاس سروس کی سہولت بھی موجود ہے ، یہ دنیا کی پہلی نان سٹاپ سب سے زیادہ دورانیہ پر مشتمل پرواز ہوگی ، ریپبلک آف پاناما کے نائب صدر اسابیل سینٹ مالو دی الواردوکا اس پرواز کے آغاز کے بارے میں کہنا ہے کہ پاناما کی ترقی اور بہتری کیلئے ایسے اقدامات خوشی کا باعث ہیں ،مشرق وسطیٰ کے ساتھ براہ راست روابط کیلئے نئے دروازے کھلیں گے ، دبئی اور پاناما کے درمیان شروع ہونے والی اس براہ راست پرواز کے زریعے لاطینی امریکہ ، مشرق وسطی، افریقی اور ایشیائی ممالک تک آسان رسائی بھی ممکن ہوپائے گی جس سے بہترین معاشی ، اقتصادی اور ثقافتی معاملات میں تعاون بڑھانے پر مددملے گی ، پاناما کے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ امارات ایئر لائن کے اس اقدام سے دبئی اور پاناما کو معاشی اور ثقافتی مرکز بنایا جاسکے گا جو دونوں ممالک کیلئے ترقی کی نئی راہیںکھولے گا ، امارات ایئر لائن کے حکام کے مطابق اس منفرد پرواز کا آغاز یکم فروری 2016سے کیا جائے گا ، اس سال کے بعد امارات ایئر لائن مزید چار روٹس کو بھی اپنے اس گلوبل نیٹ ورک کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں ایران کے شہر مشہد ، فلوریڈا، مالی اور اٹلی شامل ہونگے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…