اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر کپاس کی فصل تباہ ہوئی ، زرعی ماہرین کاکہنا ہے رواں مالی سال میں کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا ۔ رواں مالی سال میں کپاس کا پیداوار ی ہدف ایک کروڑ چون لاکھ بیلز مقرر کیاگیا ہے ، تاہم ملک میں حالیہ بارشوں او رسیلاب کے باعث لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان اور مظفرآباد میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر کپاس کی ایک لاکھ بیلز کو شدید نقصان پہنچا ، سندھ میں بھی کپاس کی کاشت کے مختلف اضلاع حیدر آباد ،دادو ، بدین میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامناہے ۔ زرعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کپاس کی کاشت کے وقت بارشوں کے باعث دس فیصد پیداواری ہدف متاثر ہوا ، رواں مالی سال میں ایک کروڑ چون لاکھ بیلز کے پیداواری ہدف کا حصول مشکل ہے ۔