اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کے اضافی ذخائر برآمد کرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کردی ، برآمد کنند گان تیس ستمبر تک اضافی گندم برآمد کرسکیں گے ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک کی تجویز منظور کرتے ہوئے گندم کے اضافی ذخیرے کو برآمد کرنے کیلئے مزید وقت دیدیا ، برآمد کنند گان اب اضافی گندم تیس ستمبر تک برآمد کرسکیں گے ۔ حکومت نے سندھ اور پنجاب کو پندرہ مارچ تک بارہ لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی اجازت دی تھی ، تاہم برآمدی مسائل کے باعث میں پندرہ اپریل اور پھر اکتیس جولائی تک کی توسیع دی گئی تھی ، تاہم اب بھی برآمد کنند گان کے اس آٹح لاکھ ٹن کا ذخیر ہ موجود ہے جسے ٹھکانے لگانے کیلئے حکومت نے اب تیس ستمبر کی حتمی تاریخ مقرر کی ہے ، ذرائع کے مطابق ذخیرے کو یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی ریٹس پر فراہم کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے ۔