اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف بی آرنے بینکنگ ٹرانزیکشن پرمشروط طور پرچھوٹے تاجروں کیلیے ایک سے دولاکھ روپے سالانہ کے حساب سے فکس ٹیکس عائدکرنیکی اسکیم متعاوف کرانے پربات چیت کیلیے رضامندی ظاہر کردی۔
ذرائع نے بتایایہ رضامندی ایف بی آرنے سینیٹ قائمہ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین الیاس بلورکی تجویزپر ظاہرکی۔گزشتہ روز الیاس بلورنے ایف بی آر کے سینئرممبران لینڈ ریونیو پالیسی وترجمان شاہد حسین اسدسے کہا بینکنگ ٹرانزیکشن پرٹیکس کرنیکی بجائے تاجروں کیلیے ایک لاکھ روپے فی دکان کے حساب سے فکس ٹیکس عائدکرنیکی سکیم بارے کیوں نہیں سوچاجاتا، اگریہ اسکیم آتی ہے توتاجرخوشی سے ٹیکس اداکرینگے۔ انھوں نے کہا اگر تاجر ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں توایف بی آر تاجروں کوجتنی زیادہ ممکن ہوامراعات دیگا۔
تاجروں کے لیے فکس ٹیکس عائد کرنے پر بات چیت کے لیے آمادہ
13
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں