بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اپنے ساتھ61ارب53کروڑ روپے بھی لے ڈوبی

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے قومی اسمبلی ،سندھ اسمبلی اور سینیٹ سے استعفیٰ دیئے جانے کے فیصلے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 36200,36100,36000اور 35900کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب53کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.64فیصدزائد جبکہ64.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو ¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکل ،بینکنگاورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس36309پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کے نشانہ بنانے کے خلاف قومی اسمبلی ،سندھ اسمبلی اور سینیٹ سے استعفیٰ دینے کے فیصلے نے اسٹاک مارکیٹ پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ۔ایم کیو ایم کے ارکان کی جانب سے استعفے دیئے جانے کی خبروں کے بعد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس313.17پوائنٹس کمی سے 35892.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر391کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے132کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں اضافہ253کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں کمی جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب53کروڑ75لاکھ52ہزار246روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77کھرب 48ارب14 کروڑ29 لاکھ 9 ہزار 712 روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں35کروڑ99لاکھ60ہزار610شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں3کروڑ16لاکھ60ہزار710 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت398.89روپے اضافے سے9800.00روپے اورویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے2400.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت129.44روپے کمی سے3315.00جبکہ ہینو پاک کے حصص کی قیمت57.96روپے کمی سے1138.57روپے ہوگئی ۔بدھ کو پیک پاک کی سرگرمیاں3کروڑ96لاکھ52ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سے7,75روپے جبکہ سلک بینک کی سرگرمیاں3کروڑ25لاکھ29ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے14 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس252.30پوائنٹس کمی سے 22150.28پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس573,92پوائنٹس کمی سے 59659.72جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس188.16پوائنٹس کمی سے 25043.18پر بند ہوا ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…