کراچی (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سترہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزم ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ صورتحال برقرار رہی تو انڈسٹری کو سالانہ چار ارب ڈالر نقصان کا سامنا ہوگا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ برآمدات میں سترہ فیصد کمی ہوئی ، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو انڈسٹری کو سالانہ چار ارب ڈالر نقصان ہوگا۔ پہلے ہی ٹیکس وصولی کے ناقص نظام کے باعث انڈسٹری کو اس سال ایک سو بہتر ارب روپے کا بوجھ اٹھانا پڑ رہاہے ، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تحفظات دو رکرنے اور برآمدات میں حائل رکاﺅٹیں دو رکرنے کے وعدے پر اپٹما نے سات اگست کو ہڑتال موخر کردی تھی ۔