بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں پاکستانی آموں کی طلب میں 10 گنا اضافہ

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستانی آموں کی امریکہ میں طلب ایک سال کے عرصے میں دس گنا بڑھ گئی۔ یہ بات ریاست میری لینڈ میں پاکستانی آموں کی ایک نمائش کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہل کار نے بتائی۔ خرم آغا نے بتایا کہ شکاگو کے بعد ہوسٹن کا شہر بھی پاکستانی آموں کے لئے کھل گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آموں کی صفائی کے لئے ’ریڈئیشن‘ کے متبادل ’ہاٹ واٹر پروسیس‘ کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کی یورپی کمیشن پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں جس سٹور نے بھی پاکستانی آم منگوائے، وہ چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، قیمت میں کمی ہوئی ہے اور مزید ہوگی، ہم روایتی اشیا کی مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ اب نئی قسم کی مصنوعات کی امریکہ میں مارکیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس نمائش میں بڑی تعداد میں پاکستانی برادری نے شرکت کی اور پاکستانی آم سے بھی لطف اندوز ہوئے جبکہ ریاست میری لینڈ کی محکمہ زراعت کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکٹنگ تھیرسا بروفی نے پاکستانی آموں کو دنیا کا بہترین پھل قرار دیا اور تحفہ بھیجنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ نمائش دیکھنے کے لئے آنے والی خواتین و حضرات کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ ہر سال پاکستانی آموں کا ذائقہ چکھنے کے لئے کینیڈا جایا کرتے تھے۔ انھوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ باہمی تجارت کی راہ میں حائل تمام دشواریوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ پہنچے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…