بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایران سے پاکستان بڑی مقدار میں تیل اسمگل، حکومت کو شدید نقصان

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت(نیوز ڈیسک)ایران سے پاکستان تیل اسمگل کیے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، حجم اس قدر زیادہ ہے کہ وفاقی حکومت تخمینہ لگانے سے بھی قاصر ہے۔ صرف رواں سال جو ایرانی تیل پکڑا گیا ہے وہ 24ارب روپے کا تھا۔ قومی خزانے کو بڑے نقصان کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ وفاقی حکومت نے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔ اسکینڈل ہے ایران سے پاکستان کو تیل کی اسمگلنگ کا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق صرف رواں سال کے پہلے 7ماہ میں پکڑے گئے ایرانی تیل کی مالیت ہے 24ارب روپے ہے۔ ایران سے ک±ل کتنا تیل اسمگل ہو رہا ہے، حکام سمیت کوئی نہیں جانتا۔ پاک ایران بارڈر 730کلومیٹر طویل ہے اور اسمگلر اسی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، جب کہ سمندر کے راستے بھی تیل اسمگل کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ایرانی تیل ا?تا ہے تقریباً ا?دھی قیمت پر اور پٹرول مافیا بیچتا ہے، صارف کو پوری قیمت پر، مگر قومی خزانے میں پٹرول پر ٹیکس یا لیوی کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں جاتا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاک ایران سرحد کے دونوں اطراف چیک پوسٹیں بھی ہیں، لیکن دونوں جانب کی سیکیورٹی فورسز کو اسمگلرز کے یہ ا?ئل ٹینکرز نہ جانے کیوں نظر نہیں ا?تے اور سمندر کی حدود میں بھی انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ایرانی تیل کی کوالٹی بھلے کچھ کم سہی، مگر یہ پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بارڈر پر قائم 252پٹرول پمپ گرا دیے گئے ہیں، تاکہ وہاں اسمگل شدہ پٹرول ذخیرہ نہ کیا جا سکے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ا?ج تک اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، صرف 52اور ان کا ٹرائل ہوا ہے محض صرف 5کیسز میں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…