اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیل ملز کو نومبر تک فروخت کرنےکا منصوبہ

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا کہ کچھ چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے ضمن میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومت یہ مراحل نومبر سے پہلے مکمل کر لے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈسٹریل الیکٹریکل و الیکٹرانک ایگزی بیشن ا?ف پاکستان (ا?ئی ای ای ای پی میلے) کے چھٹے ایڈیشن 2015کا ایکسپو سینٹر کراچی میں افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستان اسٹیل کا دورہ کرنے والے چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹیل کی نج کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے بحران سے نکالا جائے۔
پاکستان اسٹیل کے صرف پلانٹ اور پلانٹ کیلیے مختص اراضی کی نجکاری کی جائیگی، پاکستان اسٹیل کی ملحقہ صنعتی زمین جس پر صنعتی پارک بھی قائم کیا گیا ہے اس زمین کو نجکاری کے منصوبے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر 1ہزار ایکڑ پر اکنامک زون میں جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت اور معاونت فراہم کرے گی جس میں بنیادی انفرااسٹرکچر اور صنعتی اراضی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت بین الاقوامی سطح پر تجارت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نومبر 2015 تک اسٹیل ملز کی نجکاری کے عمل میں سہولت بہم پہنچانے کے لیے مختلف چینی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار پاکستان کے انسانی وسائل، معیشت اور کاروباروں کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف صنعتوں کے پھلنے پھولنے اور انہیں سہولتوں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے علاوہ ملک کا مالیاتی مرکز بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے میلے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں بلکہ یہ تجارتی ٹھیکوں کے امکانات کے علاوہ الیکٹرانک اور الیکٹریکل اشیا کے استعمال کے سلسلے میں ا?گہی بھی پیدا کرتے ہیں۔
غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہاکہ ایک ایسی نمائش کا حصہ بننا بڑی خوشی کی بات ہے جوالیکٹریکل اور الیکٹرانک سے متعلق صنعتوں کو اپنی اشیا اور خدمات شو کیس کرنے کے لیے بڑا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس میگا ایونٹ کو منعقد کرنے میں منتظمین اور ایونٹ منیجر بدر ایکسپو سلوشنز کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں انہوں نے نمائش کے ہالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کی تعریف کی۔
اس موقع پر چیئرمین ا?ئی ای ای ای پی انجینئر ا?صف صدیقی، وائس چیئرمین نوید انصاری، ڈائریکٹر سیلز جعفر عباس، چیف ا?پریٹنگ ا?فیسربدر ایکسپو سلوشنزظہیر نصیر، اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ احتشام باری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ا?ئی ای ای ای پی میلہ 2015 میگا ایونٹ ہے جہاں 90سے زائد مقامی و بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، یہ نمائش 3روز تک جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…