بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کے ہزاروں غریب خاندانوں کے گھروں کے چولہے بجھانے کیلئے آپریشن کا آغازکردیا

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کے ہزاروں غریب خاندانوں کے گھروں کے چولہے بجھانے کیلئے آپریشن کا آغازکردیا،پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں چنگ چی رکشے پر پابندی کے حتمی فیصلے کے بعد لاہور سے آپریشن کا آغاز کر دیا ،175 سے زائد چنگ چی رکشے پکڑ کر کاغذات ضبط کر لئے گئے ۔حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں چنگ چی رکشے مرحلہ وار بند کرنے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت لاہور میں 175سے زائد رکشا مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق لاہور شہر میں 39 ہزار سے زائد چنگ چی رکشے چل رہے ہیں جن کو سپریم کورٹ کے ایک حکم کے تحت آلودگی پھیلانے پر بند کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی کے سیکرٹری چوہدری محمد اقبال نے بتایا کہ شاہدرہ کے علاقے میں 175 سے زائد رکشوں کی رجسٹرشن کتاب ضبط کر لی گئی ہے اور فی کس آٹھ سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرکے رکشا بنایا گیا ہے۔ اس کو دوبارہ موٹر سائیکل بنانے پر ضبط شدہ کاغذات واپس کر دئیے جائیں گے۔ چوہدری اقبال کے مطابق لاہور سے مرحلہ وار رکشے ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کے بعد یہ آپریشن گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم کا تو سہارا لے رہی ہے مگر غریب چنگ چی ڈرائیوروں کو متبادل روزگاردینے کے لئے کوئی قابل ذکر اقدام نہیں کیاگیا اور نہ ہی کسی قسم کی داد رسی کی جارہی ہے



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…