کراچی (نیوز ڈیسک) سوئی نادرن کمپنی نے گیس چوری روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گیس چوری روکنے کی بجائے عوام کی جیبو سے پیسہ نکالا جارہاہے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کااجلاس اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم کے آڈٹ کے اعتراجات کا جائزہ لیاجارہاہے ۔ ایڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے اوگر ا کی ہدایت کیخلا سات فیصد یو ایف جی ٹارگٹ بڑھا دیا ، سوئی نادرن نے عوام سے دوارب روپے وصول کیے ۔ ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے کمیٹی کو بتایا کہ اوگرانے یو ایف جی ٹارگٹ کم نہیں تھا ۔ اوگرا کی ہدایت کیمطابق یو جی ایف وصول کیاگیا ۔ چیئرمین کمیٹی کورشید شاہ نے کہا کہ آپ کمیٹی کے سامنے غلط بیانی کررہے ہیں ۔ گیس چوری روکنے کی بجائے عوام کی جیبوں سے پیشہ نکال رہے ہیں ۔ سوئی نادران گیس پائپ لائن حکام نے کہا کہ ہم گیس چوری روکنے میں ناکام ہیں ۔