دبئی (نیوز ڈیسک) سیکٹر کے بڑھتے قرضوں کے باعث پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ، آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے گردشی قرضوں میں اضافہ معشیت کے لئے تشویش ناک ہے ، زرائع کے مطابق دبئی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات اس وقت ناکامی سے دوچار ہوگئے ۔جب پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو گردشی قرضوں سے آگاہ کیا اور آئی ایم ایف حکام نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا کہ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر میں اصلاحات میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا ، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ مالی سال دوہزار چودہ پندرہ کیلئے گردشی قرضوں کا نظر ثانی شدہ ہدف دوسو با سٹھ ارب روپے تھا ، لیکن گردشی قرضے ہدف سے زیادہ رہے ، جس پر حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام رہی ۔