بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں کا18اگست کوایف بی آرریجنل دفاتر کے گھیراو¿ کا اعلان

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداروں نے 18اگست کو ملک بھر میں ایف بی آر کے ریجنل دفاتر کے گھیراو¿ کا اعلان کردیا۔
لاہور میں ہونے والے ملک گیرمشاورتی اجلاس میں مرکزی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ 21 اگست کو ایف بی آر کے مرکزی دفتر اسلام آبادکا گھیراو¿ کیا جائیگا جبکہ 25اگست کو ایک دن کے لیے بینکوں سے لین دین بھی بند کیاجائے گا۔
اجلاس میں انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداروں چیئرمین خواجہ شفیق، مرکزی صدر اجمل بلوچ، مرکزی سیکریٹری جنرل نعیم میر، انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی، انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبوب علی سرکی، قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر شیخ مشتاق احمد، سندھ تاجر اتحاد کراچی کے صدر جمیل پراچہ، کے پی کے سے مہر الٰہی، ملک افضل، انجمن تاجران شیخوپورہ کے صدر امجد نذیربٹ، انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر رو¿ف احمد مغل، ملتان کے صدر ظفر احمد صدیقی ، عنصر ظہور بٹ، خواجہ عامر، شہزادہ سلیم خان، میاں خلیل عبیر ، ملک فاروق حفیظ، رضوان بٹ، شیخ عرفان اقبال ، علی نصرت بٹ، بابر اسماعیل بٹ سمیت ملک بھرسے تاجر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔
جنرل سیکریٹری نعیم میر سمیت دیگر تاجر رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات کوسنجیدگی سے حل نہیں کرنا چاہتی، ملک کی ریڑھ ہڈی تاجروں کو ایف بی ا?ر ضربیں لگارہا ہے لیکن تاجرمزید اپنا استحصال نہیںہونے دیں گے۔رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ جب تک مکمل طورپر ٹیکس واپس نہ لیا گیا مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے، حکومت کو مضبوط کرنے والے تاجر اپنے دفاع کے لیے نکل کھڑے ہوئے ہیں، حکومت کے اس اقدام سے چھوٹے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ملک بھر میں دکانوںپر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
حکومت اپنی پالیسیاں ملکی حالات دیکھ کر بنانے کے بجائے غیر ملکی اداروں کے ایجنڈوں پر بنارہی ہے۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھاکہ تاجر اپنے مشترکہ مفادکے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب جنگل کا قانون نہیں چلے گا نہ ہی کوئی جگا ٹیکس دیا جائے گا، اگر حکومت نے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے ٹیکس واپس لے ورنہ تاجروں کے پاس تمام ا?پشن کھلے ہیں لیکن حکومت کے پاس پھر کوئی ا?پشن نہیں ہوگا۔ نعیم میر نے کہاکہ کامیاب ہڑتال کے بعد تاجروں نے حکمت عملی طے کرلی ہے اب زور، بدمعاشی نہیں چلے گی، چھوٹے تاجروں کو پسنے نہیں دیں گے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…