اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ملک سے سات لاکھ اکاون ہزار ٹن چینی دیگر ممالک بھیجی گئی جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں اکسٹھ ہزار ٹن زائد ہے۔ چینی کی برآمد سے ملک کو بتیس کروڑ، اکیس لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوا۔ ہول سیل ذرائع کے مطابق برآمد بڑھنے سے ملک میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں