اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے ڈیبٹ کارڈ وکریڈٹ کارڈ مشینیں استعمال کرنے والے تاجروں کو باضابطہ طورپرزبردستی سیلزٹیکس رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔دوسری جانب وفاقی بجٹ میں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے متعارف کروائے جانیوالی ٹوٹیئرپالیسی کے تحت پہلی کٹیگری میں آنیوالے دیگرتمام تاجروں کی زبردستی سیلزٹیکس رجسٹریشن پر عملدر آمد شروع کرنیکی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کاآڈٹ کروانیکا اصولی فیصلہ کیاہے۔