پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ود ہولڈنگ ٹیکس کاتنازعہ، آج ہوشیار رہیں

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تاجروں کا دوسرا دھڑا بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج ( بدھ ) کو ملک گیر ہڑتال کرے گا ،آل پاکستان گڈ ز ٹرانسپورٹرز نے بھی آج کی ہڑتال میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرا دی ، آل پاکستان انجمن تاجران کے سربراہ خالد پرویز نے کہا ہے کہ آج تاجر اپنے اتحاد سے ایسی کامیاب شٹرڈاﺅن ہڑتال کریں گے جس سے حکومت اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی اور میں ہڑتال کی ناکامی کی صورت میں اپنے مستعفی ہونے کے اعلان پر قائم ہوں ،فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کیلئے عوام سے تجاویز مانگ لیں۔پانچ اگست کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے رہنماﺅں نے گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں کے طوفانی دوروں کے علاوہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں بری مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے ہڑتال کے لئے قائل کرتے رہے ۔ خالد پرویز گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی احتجاج میں شامل ہونے کا یقین دلایا ہے جبکہ تمام غلہ منڈیوں اور سبزی منڈیوں سے وابستہ تاجر بھی ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے لیکن حکومت اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے اور ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ۔ تاجروں کی آج ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال حکومت کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا اور اگر اس کے بعد بھی حکومت کے کانوں پر جوں نہ رینگی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اس سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوںنے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے شکر گزارہیں۔دوسری طرف ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات کے بعد معاملے کو حل کرنے کیلئے عوام سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تجاویز ممبران لینڈ ریو کو [email protected]پربھیج سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…