اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری کے پیش نظر علامی بینک نے پاکستان کو چار سال کیلئے دو ارب ڈالر کے پیکج کی پیشکش کردی ۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں پبلک اورپرائیویٹ سیکٹر میں اعتماد بحال ہونے کے باعث معاشی صورتحال میں بہتری آئی ۔ جس کی وجہ سے عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے پرغور کررہاہے ۔ عالمی بینک نے پاکستان کو دوارب ڈالر کا پیکج دینے کی پیشکش کی ہے ۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈالر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کے توانائی منصوبوں ، تعلیمی سہولتوں کی بہتری اور داسوہائیڈ روپاور پراجیکٹ میں بھی تعاون کررہاہے