جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.15 فیصد اضافہ

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.15 فیصد اضافہ ہو گیا تاہم سالانہ بنیادوں پر 1.57 فیصد کمی ہوئی۔پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 13.28 فیصد کا اضافہ ہوا ۔جس کے نتیجے میں ٹماٹر 46.84روپے فی کلوگرام ہوگیا، اس کے علاوہ انڈے کی اوسط قیمت 6.69 فیصد کے اضافے سے 97.62 روپے فی درجن ہو گئی جبکہ چائے کی پتی3.67 فیصد بڑھ کر161.09 روپے فی 200 گرام، آلو 1.81 کے اضافے سے 28.12 روپے فی کلوگرام، لہسن 1.34 فیصد بڑھ کر 150.07 روپے فی کلوگرام، بکرے کے گوشت کی 0.86 فیصد کے اضافے سے 612.02 روپے فی کلوگرام، دال چنے کی قیمت0.68 فیصد کے اضافے سے 111.38 روپے فی کلوگرام، پیاز کی 0.60 فیصد کے اضافے سے 43.43 روپے فی کلوگرام، گائے کے گوشت کی 0.32 فیصد کے اضافے سے309.47 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔جبکہ باسمتی ٹوٹاچاول، سرخ مرچ پاڈراور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تاہم کیلے، ایل پی جی، مرغی، گھی،پکانے کے تیل (ٹن) دال ماش، چینی سمیت 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…