جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی بینک پاکستان کے ٹیکس نظام کی پیچیدگیاں دورکرے گا

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے عالمی بینک کے تعاون سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ماسٹر پلان اور اس پر عملدرآمد کے لیے روڈ میپ کا مسودے تیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مذکورہ دونوں مسودوں کی کاپیاں عالمی بینک جائزہ مشن کو فراہم کردی ہیں اورعالمی بینک کے کنسلٹنٹ آوین کرسول اور چارلس بلانوکو یہ مسودے بھجوائے گئے ہیں جن کے ساتھ اس حوالے سے پہلی ٹیکنیکل سطح کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے ۔جس میں آئی ٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو ایف بی آر کے ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پرال کی ٹیم نے شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پلان پر عملدرآمد کے بارے میں اب رپورٹ تیار کی جائے گی جس کے لیے عالمی بینک کا جائزہ مشن پیر کو دوبارہ پاکستان آرہا ہے اور اس کے بارے میں ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا اور ستمبر 2015 تک پہلی رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس بارے میں ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پلان پر عالمی بینک کی جانب سے اقتصادی امور ڈویژن کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے قائم ٹرسٹ فنڈ (ٹی اے جی آر) کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ورک پروگرام طے پاگیا ہے اور ایف بی آر کی جانب سے عالمی بینک کو فراہم کیے جانے والے ورک پروگرام پر عملدرآمد کے لیے عالمی بینک اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں تکنیکی معاونت کی ترجیحات کے تعین کے لیے مذکرات جاری ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ مذکورہ ورک پروگرام کے تحت عالمی بینک اور ایف بی آر کے درمیان ریونیو ایڈمنسٹریشن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بھی اتفاق ہوا ہے۔اس کے علاوہ ٹیکسوں کے نظام میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو دور کرکے سادہ و آسان بنایا جائے گا اور ٹیکس بیس کو بڑھایا جائے گا، علاوہ ازیں ٹیکس انتظامیہ کی اہم ذمے داریوں کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ عالمی بینک کا جائزہ مشن پیر سے پاکستان کے دورے پر آرہا ہے اور عالمی بینک مشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے ساتھ مل کر آئی ٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا تاکہ ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو فعال و بہتر بنایا جاسکے اور مسائل کا آئی ٹی ڈائیگناسٹک سسٹم بھی متعارف کرایاجائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…