کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کی7 اگست کو ہڑتال کی کال دینے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سینٹرل چیئرمین ایس ایم تنویر نے صحافیوں کو بتایا کہ جی آئی ڈی سی کے بعد الیکٹرسٹی سرچارج عائد ہونے سے ٹیکسٹائل ملوں کی پیداواری لاگت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ الیکٹرسٹی ٹیرف 32 فیصدکے اضافے سے14.38 روپے ہوگیا ہے۔حکومت کی سردمہری اور عدم دلچسپی اوربحرانی کیفیت سے دوچاراپٹما کے 100سے زائد ممبران نے جنرل باڈی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور جنرل باڈی نے متفقہ طور پر7 اگست سے ملک بھر میں قائم 450 سے زائد ٹیکسٹائل ملوں کو بندکرکے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایس ایم تنویر نے بتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری گزشتہ 8 ماہ سے بدترین مشکلات کی زد میں ہے اور اپٹما کی اس ضمن میں وفاقی حکومت متعدد رابطوں کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری نے مایوس ہوکر ملیں بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زائد پیداواری لاگت اور زائد یوٹیلٹی ٹیرف کی وجہ سے پاکستانی انڈسٹری خطے کے حریف ممالک کے ساتھ عالمی مارکیٹوں میں مسابقت سے قاصر ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فائن کوالٹی کا یارن بنانے والی 40 سے زائد یونٹس تو صرف بھارت سے بے دریغ انداز میں درآمد ہونے والے یارن کی وجہ سے بند ہوچکی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کے تحفظ کے لیے بھارت سے یارن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے۔ اپٹما سدرن ریجن کے چیئرمین طارق سعود نے بتایا کہ حکومت نے سرکلرڈیٹ کے لیے حاصل کردہ قرضوں اور قرضوں پر ادا کیے جانے والے سود کا بوجھ بھی انڈسٹری پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپٹما غیرجانبدار بین الاقوامی ادارے ”گرزی“ کی خطے اورپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق مرتب کردہ رپورٹ بھی وفاقی حکومت کو پیش کرچکی ہے جس میں پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مشکلات کا کھل کر احاطہ کیا گیا ہے اور ان عوامل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری نہ صرف عالمی مارکیٹوں میں اپنے حریفوں سے مسابقت کے قابل نہیں رہی بلکہ اس شعبے کو بجلی وگیس کی فراہمی میں عدم تسلسل سمیت دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔طارق سعود نے بتایا کہ اپٹما کے تمام اراکین نے 7 اگست سے بطوراحتجاج ہڑتال پر جانے کا اٹل فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو وفاقی وزیرخزانہ نے اگرچہ اجلاس طلب کیا ہے لیکن اس اجلاس میں اگر انڈسٹری اورقومی مفادمیں فوری فیصلے نہ کیے گئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام یونٹس کی تالا بندی شروع ہوجائے گی
ٹیکسٹائل ملزنے7اگست کوملک گیرہڑتال کی کال دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال



















































