پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنک ٹرانزیکشن پر 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ، ایف بی آر کی وضاحت جاری،عوام چکراگئے

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بنک ٹرانزیکشن پر 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ، ایف بی آر کی وضاحت جاری،عوام چکراگئے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ تمام بنک ٹرانزیکشن پر 0.3 % ودہولڈنگ انکم ٹیکس (WHT) صرف نان فائلرز پر لاگو ہے۔ایکٹو ٹیکس پیئر یعنی وہ اشخاص جو سال 2014ءکا ٹیکس گو شوارہ جمع کرا چکے ہیں ، ان پر ودہولڈنگ ٹیکس (WHT)لاگو نہیں ہے۔اپنے ایک اعلامیے میں ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ نان فائلرز کے لیے بھی یہ ودہولڈنگ ٹیکس (WHT) ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لاگو ہے اور نان فائلرز کسی بھی وقت اپنا انکم ٹیکس گو شوارہ جمع کروا کر اس سال کا ودہولڈنگ ٹیکس اپنے قابل ادائیگی ٹیکس میں ایڈجسٹ کروا سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے مزید واضح کیا ہے کہ ایسے اشخاص جنہوں نے انکم ٹیکس گو شوارہ جمع نہیں کرایا،ان کے آئندہ کے متعلقہ معاملات کے سلجھا و ¿ کے لیے حکومت نے گذشتہ منگل سے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ جن افرادکی ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے، وہ اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اپنے ادا شدہ ٹیکس کا ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کلیم کر سکتے ہیں۔اس معاملہ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے جناب شاہد حسین اسد، سینئر ممبر ٹیکس پالیسی، ایف بی آر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ایف بی آر نان فائلرز کو فائلرز بنانے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کو شاں ہے۔اپنے ایکٹو ٹیکس پیئر ہونے کی تصدیق کے لیے افراد ATLCNIC Noلکھ کراور کمپنیاں ATLNTN No لکھ کر 9966 پر SMS کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…