اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن سے پیچھے ہٹنے والی بھارتی حکومت نے ایک بارپھر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔ دہلی سے وفد جلد تہران جائیگا ۔ بھارت کی کوئی کل سیدھی نہیں ۔ پہلے امریکا کی خوشنودی اور پاکستان کو اقتصادی نقصان پہنچانے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن سے پیچھے ہٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے منصوبے کا سارا بوجھ پاکستان پر آگر ا اب جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تو بھارت نے ایک بارپھر منصوبے میں شمولیت کیلئے پرتول لئے بھارت کے وزیر توانائی جلد ایک بھاری بھر کم وفد کے ساتھ تہران جائیں گے ۔ ادھر پاکستان کہہ چکا ہے کہ منصوبے پر کام جاری ہے ۔ اور منصوبہ جلد مکمل کیاجائے گا اب اگر بھارت منصوبے میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خدشہ مزید بڑھ جاتاہے کہ کہیں منصوبے میں رخنہ ڈالنے کیلئے یہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش تو نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں