لاہور(نیوزڈیسک)حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیٹرول ، آئل اور ڈیزل فراہم کرنے والی کمپنی کی سپلائی لائین میں پانی داخل ہونے کے باعث ملک کے بعض مقامات پر اسکی مصنوعات کے استعمال سے گاڑیوں کے انجن خراب اور جنریٹرز کی مشینری ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔بتایا گیاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک معروفپٹرولیم کمپنی کی ترسیل نہ صرف متاثر ہوئی بلکہ تیل پائپ لائن میں پانی رس جانے کی وجہ سے اس کا استعمال کرنے والے صارفین کی گاڑیوں کے انجن خراب اور بڑی کمپنیوں کے جنریٹرز کی مشینری بھی ناکارہ ہونے کی شکایات ملی ہیں ۔صارفین اور تاجر برادری کے تحفظات کے بعد پٹرولیم کمپنی نے حالیہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔