لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ رواں ماہ ہی ادا کرنے کا حکم دیدیا، محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے عید الفطر پر اخراجات ہو جانے کے باعث سرکاری ملازمین کو جلد تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ تمام سرکاری محکموںکے ملازمین کو 30سے31جولائی تک تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں بجٹ میں اعلان کردہ ساڑھے سات فیصد اضافے کے ساتھ ملیں گی۔