کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے سے صرف جون میں ٹیکسٹائل برآمدات میں ڈھائی فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اپٹما کے مطابق ملکی برآمدات میں پچاس فیصد سے زائد حصہ رکھنے والا ٹیکسٹائل کا شعبہ حکومتی توجہ سے محروم ہے ۔ گذشتہ مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات مجموعی طورپر سولہ فیصد جبکہ صرف جون میں ڈھائی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی کپڑوں کی برآمدات ساڑھے ستائیس فیصد ، ریڈ ی میڈگار منٹس بارہ فیصد جبکہ دھاگے کی برآمدات بتیس فیصد کم رہی اپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت کو بار ہا ٹیکسٹائل برآمدات کی بحال کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جن میں برآمدات کو زیر وریٹڈ قرار دینے طویل المدتی فنانس اسکیمیں اور ٹیکسٹائل کیلئے بجلی کے خصوصی متعین کرنا بھی شامل ہے ۔ تاہم حکومت کی عدم توجہ کے باعث اس شعبے سے استفادہ نہیں کیاجارہاہے ۔