بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

ملکی معیشت کا انحصار قرضوں پر رہا، سٹیٹ بینک

datetime 17  جولائی  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مرکزی بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کی تیسری سہ ماہی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق معیشت کی کیفیت کے بارے میں سال 15ء کی تیسری سہ ماہی کا اختتام ملک کے معاشی ماحول میں نمایاں بہتری پر ہوا۔ بیرونی شعبے میں خاصی بہتری دیکھی گئی: (الف) کارکنوں کی ترسیلات زر کی بھرپور نمو، اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت زیادہ رقوم کی آمد اور تیل کی قیمتوں میں یکدم کمی سے جاری کھاتے کو فائدہ ہوا اور م س 15ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس میں نمایاں بہتری آئی اور (ب) اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ایک سال پہلے کے مقابلے میں دگنے سے بھی زیادہ ہوگئے جو ملک کے تین ماہ کے درآمدی بل کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں،شرح مبادلہ کے استحکام اور تیل کی بین الاقوامی نرخوں میں کمی کا فائدہ ملکی صارفین کو منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے اور محتاط زری انتظام کی بنا پر نہ صرف گرانی ایک عشرے کی پست ترین سطح پر آگئی بلکہ گرانی کی توقعات بھی کم ہوئیں جیسا کہ آئی بی اے اسٹیٹ بینک اعتمادِ صارف سروے سے ظاہر ہے۔ گرانی میں کمی وسیع البنیاد ہے: قوزی گرانی (core inflation)کے تمام پیمانوں (غیر غذائی غیر توانائی، تراشیدہ [trimmed]اور صارف اشاریہ قیمت کے قدرے مستحکم جز [Relatively Stable Component of CPI])میں زیر جائزہ مدت کے دوران قابل ذکر کمی واقع ہوئی،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جولائی تا مارچ م س 15ء میں بجٹ خسارہ تھوڑا سا کم ہوکر جی ڈی پی کا 3.8فیصد ہوگیا جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں 3.9فیصد تھا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…