اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بجلی ، گیس کے بحران سے125ٹیکسٹائل ملز بند ہو گئیں، سربراہ ٹڈاپ

datetime 15  جولائی  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے سربراہ ایس اے منیر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں انڈسٹری کو گیس اور بجلی زیادہ ملے گی جس سے ملکی پیداوار بڑھنے سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.2فیصد کمی اس حقیقت کے نتیجے میں واقع ہو ئی کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کے چاول کی قیمت میں 40فیصد لیدر کی قیمت میں 50فیصد ، یارن کی قیمت میں 10فیصد کمی رہی، پنجاب کی صنعتوںکو گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔ کراچی میں پانی کی قلت رہی ، میری اپنی انڈسٹری کو یومیہ70ہزار روپے کا پانی خریدنا بڑتا ہے ان مسائل پر وہ آپٹماکے وفد کو لے کر 15جولائی (آج) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے اہم ملاقات کریں گے۔ ایس اے منیر نے بتایا کہ بجلی ، گیس کے بحران سے125ٹیکسٹائیل ملیں بند ہو گئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو اڑھائی سال سے ایف بی آر انڈسٹری کے 110ارب روپے کا سیلز ٹیکس ریفنڈ دینے میں لیت و لعل کر رہا ہے۔ 7ارب روپے کی کسٹم ری بیسٹنیںدی گئی۔ سٹیٹ بینک نے برآمدات کے لئے 100ارب روپے کی خصوصی ترغیات کی رقم ادا نہیں کی اس کے باوجود 2013-14کی 25ارب ڈالر کی برآمدات میں سے ساڑھے تین فیصد کم ہونا بھی کامیابی ہے ۔ امید ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو بجلی گیس میں خود کفیل کرنے کے جو پروجیکٹ بنوا رہے ہیں اس کے نتیجے میں آنے والے مہینوں ، سالوں میں قومی پیداوار اور برآمدات تیزی سے بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے شمالی وز یر ستان کے اسی پچاسی فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کر الیا باقی چار، پانچ ماہ میں یہ آپریشن مکمل کامیاب ہو گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…