بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

نئی تجارتی پالیسی تیار، عید کے بعد پیش کی جائےگی

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی سیکریٹری تجارت نے کہا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی عید کے فوراً بعد پیش کی جائے گی، تجارتی پالیسی کے اعلان سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران وفاقی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نئی تجارتی پالیسی تیار کی گئی ہے جوملک کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے نئی 3سالہ تجارتی پالیسی 2015-18 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کریں گے، 3سالہ تجارتی پالیسی میں ملکی برآمدات کا ہدف رواں مالی سال 2015-16 میں 30 ارب ڈالر، سال 2016-17 میں 35 ارب ڈالر اور مالی سال 2017-18 میں برا?مدی ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق نئی 3 سالہ تجارتی پالیسی اسٹریٹجی فریم ورک کے مسودے کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے۔تجارتی پالیسی کے ڈرافٹ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 3 سال میں 105 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو برآمدات دگنا کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ سال2017-18 میں ملکی برا?مدات کا حجم 50 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی کے مسودے میں سرجیکل آلات، فوڈ، فشریز اور دیگر برا?مدی شعبوں کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی استثنیٰ دینے کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائے گا اور ان شعبوں کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے گا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…