بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی

datetime 16  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک )کراچی اسٹاک ایکس چینج کی تجارتی سرگرمیوں میں کے الیکٹرک کے حصص کی شیئرز دوبارہ فروخت کرنے کی اطلاعات نے جان ڈال دی اور پیر معمولی نوعیت کی تیزی رونما ہوئی۔
49.23 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تیزی کے باعث انڈیکس کی34700 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی اور حصص کی مالیت میں بھی1 ارب44 کروڑ92 لاکھ75 ہزار291 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کو ابتدائی اوقات سے ہی کیپٹل مارکیٹ میں محدود پیمانے پر سرگرمیاں دیکھنے میں آئی تاہم کے الیکٹرک کے حصص میں غیرمتوقع طور خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا اور مجموعی کاروباری حجم میں صرف کے الیکٹرک کے شیئرز کا حصہ 2 کروڑ25 لاکھ شیئرز ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹرمیں بھی خریداری سرگرمیاں نمایاں رہیں، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ18 لاکھ72 ہزار82 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر16.23 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے78 لاکھ 33 ہزار 217 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے67 لاکھ49 ہزار 736 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے14 لاکھ89 ہزار 434 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے33 لاکھ68 ہزار435 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی رونما ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافے سے 34710.29 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس 79.77 پوائنٹس کی کمی سے21798.96 اور کے ایم آئی30 انڈیکس145.05 پوائنٹس کی کمی سے58585.27 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت31.51 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 56 کروڑ80 لاکھ75 ہزار350 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار392 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں193 کے بھائو میں اضافہ، 175 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…